سورة المعارج - آیت 43

يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جس دن قبروں سے اس طرح اڑتے نکلیں گے ۔ کہ گویا وہ کسی نشان کی طرف (یعنی گول) دوڑتے چلے جارہے ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اجداث جمع ہے ۔جدث کے معنی ہیں قبر۔ نُصُبٌ تھانے جہاں بتوں کے نام پر جانور ذبح کیے جاتے ہیں اور بتوں کے معنی میں بھی استعمال ہے۔ بتوں کے پجاری جب سورج طلوع ہوتا تھا تو نہایت تیزی سے اپنے بتوں کی طرف دوڑتے کہ کون پہلے اسے بوسہ دیتا ہے۔ اسی طرح قیامت والے دن اپنی قبروں سے برق رفتاری سے نکلیں گے۔ یوفضون یسرعون کے معنی میں ہے۔