سورة المعارج - آیت 28
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک ان کے رب کا عذاب وہ چیز ہے جس سے نڈر نہیں ہونا چاہیے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ سابقہ مضمون ہی کی تاکید ہے کہ اللہ کے عذاب سے کسی کو بھی بےخوف نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر وقت اس سے ڈرتے رہنا اور اس سے بچاؤ کی ممکنہ تدابیر اختیار کرتے رہنا چاہیے۔