سورة المعارج - آیت 11

يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

حالانکہ انہیں دکھلائے جائیں گے ۔ مجرم آرزو کریگا کہ کاش اس دن کے عذاب سے چھوٹنے (ف 1) کے عوض اپنے بیٹے دیدے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* لیکن سب کو اپنی اپنی پڑی ہوگی، اس لئے تعارف اور شناخت کے باوجود ایک دوسرے کو نہیں پوچھیں گے۔