سورة الحاقة - آیت 43

تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ جہان کے رب کا اتارا ہوا ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی رسول کی زبان سے ادا ہونے والا یہ قول رب العالمین کا اتارا ہوا کلام ہے اسے تم کبھی شاعری اور کبھی کہانت کہہ کر اس کی تکذیب کرتے ہو۔