سورة الحاقة - آیت 41

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ۔ تم تھوڑا ایمان لاتے ہو

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جیسا کہ تم سمجھتے ہو اور کہتے ہو اس لیے کہ یہ اصناف شعر سے نہ اس کے مشابہ ہے پھر یہ کسی شاعر کا کلام کس طرح ہو سکتا ہے۔