سورة الحاقة - آیت 22

فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بلند بہشت کے درمیان

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جنت میں مختلف درجات ہیں ہر درجے کے درمیان بہت فاصلہ ہے جیسے مجاہدین کے بارے میں نبی (ﷺ) نے فرمایا جنت میں سو درجے ہیں جو اللہ نے مجاہدین کے تیار کیے ہیں ان کے دو درجوں کے درمیان کا فاصلہ زمین وآسمان جتنا ہے۔ (صحيح مسلم كتاب الإمارة ، صحيح بخاری ، كتاب الجهاد)