سورة الحاقة - آیت 10
فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
پھر اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی ، پھر خدا نے انہیں سخت پکڑ میں پکڑا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- رَابِيَة، ربا یربو سے ہے جس کے معنی زائد کے ہیں، یعنی ان کی ایسی گرفت کی جو دوسری قوموں کی گرفت سے زائد یعنی سب میں سخت تر تھی۔ گویا اخذۃ رابیۃ کا مفہوم ہوا نہایت سخت گرفت۔