سورة الحاقة - آیت 6
وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور وہ جو عاد تھے سو بڑے زور کی (سناٹے) اور آندھی سے ہلاک کئے گئے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* صر صر پالے والی ہوا۔ عاتیۃ 'سرکش' کسی کے قابو میں نہ آنے والی، یعنی نہایت تند وتیز، پالے والی اور بے قابو ہوا کے ذریعے سے حضرت ہود (عليہ السلام) کی قوم عاد کو ہلاک کیا گیا۔