سورة الملك - آیت 17

أَمْ أَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یا تم اس سے جو آسمان میں ہے نڈر ہوگئے کہ تم پر پتھروں کا مینہ برسائے سو اب تم جان لو گے کہ میرا ڈر کیسا ہوتا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جیسے اس نے قوم لوط اور اصحاب فیل پر برسائے اور پتھروں کی بارش سے ان کو ہلاک کردیا۔ ** لیکن اس وقت یہ علم، بے فائدہ ہوگا۔