سورة الملك - آیت 7

إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جب اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا دہاڑنا سنیں گے اور وہ جوش مارتی ہوگی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- شَھِیْق، اس آواز کو کہتے ہیں جو گدھا پہلی مرتبہ نکالتا ہے، یہ قبیح ترین آواز ہوتی ہے۔ جہنم بھی گدھے کی طرح چیخ اور چلا رہی اور آگ پر رکھی ہوئی ہانڈی کی طرح جوش مار رہی ہوگی۔