سورة المنافقون - آیت 5

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوَّوْا رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُم مُّسْتَكْبِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب انہیں کہا گیا کہ آؤ تمہارے رسول خدا معافی مانگیں تو اپنے سر پھیر لیتے ہیں اور تونے انہیں دیکھا کہ رکتے اور تکبر کرتے ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی استغفار سے اعراض کرتے ہوئے اپنے سروں کو موڑ لیتے ہیں۔ ** یعنی کہنے والے کی بات سے منہ موڑ لیں گے یا رسول اللہ (ﷺ) سے اعراض کر لیں گے۔