سورة الواقعة - آیت 79

لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اسے وہی چھوٹے ہیں جو پاک ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- لا يَمَسُّهُ، میں ضمیر کا مرجع لوح محفوط ہے اور پاک لوگوں سے مراد فرشتے، بعض نے اس کا مرجع، قرآن کریم کو بنایا ہے یعنی اس قرآن کو فرشتے ہی چھوتے ہیں، یعنی آسمانوں پر فرشتوں کے علاوہ کسی کی بھی رسائی اس قرآن تک نہیں ہوتی۔ مطلب مشرکین کی تردید ہے جو کہتے تھے کہ قرآن شیاطین لے کر اترتے ہیں۔ اللہ نے فرمایا یہ کیونکر ممکن ہے یہ قرآن تو شیطانی اثرات سے بالکل محفوظ ہے۔