سورة الواقعة - آیت 61
عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کہ تمہاری مانند اور قوم بدل لائیں اور اور تمہیں اس جہان میں اٹھاکریں جسے تم نہیں جانتے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تمہاری صورتیں مسخ کر کے تمہیں بندر اور خنزیر بنادیں اور تمہاری جگہ تمہاری شکل و صورت کی کوئی اور مخلوق پیدا کردیں۔