سورة الواقعة - آیت 56
هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
انصاف کے دن یہ ان کی مہمانی ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ بطور استہزا اور تحکم کے فرمایا، ورنہ مہمانی تو وہ ہوتی ہے جو مہمان کی عزت کے لیے تیار کی جاتی ہے۔ یہ ایسے ہی ہےجیسے بعض مقام پر فرمایا: ﴿فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ﴾ (آل عمران: 21) ”ان کو دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیئے“۔