سورة الواقعة - آیت 48

أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا ہمارے اگلے باپ دادے بھی اٹھائے جائیں گے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس سے معلوم ہوا کہ عقیدۂ آخرت کا انکار ہی کفر وشرک اور معاصی میں ڈوبے رہنے کا بنیادی سبب ہے . یہی وجہ ہے کہ جب آخرت کاتصور، اس کے ماننے والوں کے ذہنوں میں دھندلا جاتا ہے، تو ان میں بھی فسق وفجور عام ہو جاتا ہے۔ جیسے آج کل عام مسلمانوں کا حال ہے۔