سورة الواقعة - آیت 33
لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
جو نہ کبھی نبردینگے اور نہ بندکئے جائیں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی یہ پھل موسمی نہیں ہوں گے کہ موسم گزر گیا تو یہ پھل بھی آئندہ فصل تک ناپید ہو جائیں، یہ پھل اس طرح فصل گل ولالہ کے پابند نہیں ہوں گے، بلکہ بہار وخزاں اور گرمی و سردی ہر موسم میں دستیاب ہوں گے۔ اس طرح ان کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔