سورة الواقعة - آیت 8

فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر دہنی طرف والے ۔ کیا ہیں داہنی طرف والے ؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس سے عام مومنین مراد ہیں جن کو ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے جو ان کی خوش بختی کی علامت ہوگی۔