سورة الواقعة - آیت 3

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ پست اور بلند کردینے والی ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- پستی اور بلندی سے مطلب ذلت اور عزت ہے۔ یعنی اللہ کے اطاعت گزار بندوں کو یہ بلند اور نافرمانوں کو پست کرے گی، چاہے دنیا میں معاملہ اس کے برعکس ہو۔ اہل ایمان وہاں معزز ومکرم ہوں گےاور اہل کفر وعصیان ذلیل وخوار۔