سورة الرحمن - آیت 70
فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان باغوں میں خوبصورت نیک عورتیں ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* خَيْرَاتٌ سے مراد اخلاق وکردار کی خوبیاں ہیں اور حِسَانٌ کا مطلب ہے کہ حسن وجمال میں یکتا۔