سورة الرحمن - آیت 52

فِيهِمَا مِن كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ان دونوں میں ہر میوے کی دو قسمیں ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی ذائقے اور لذت کے اعتبار سے ہر پھل دو قسم کا ہو گا، یہ مزید فضل خاص کی ایک صورت ہے۔ بعض نے کہا کہ ایک قسم خشک میوے کی اور دوسری تازہ میوے کی ہو گی۔