سورة الرحمن - آیت 28

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتیں جھٹلاؤ گے ؟۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* فنائے دنیا کے بعد، جزا وسزا یعنی عدل کا اہتمام ہوگا، لہٰذا یہ بھی ایک نعمت عظمیٰ ہے جس پر شکر الٰہی واجب ہے۔