سورة القمر - آیت 36

وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور بولا نہیں ہماری پکڑسے ڈرا چکا تھا ۔ پس جھگڑے ساتھ ڈرانیوالونکے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی عذاب آنے سے پہلے، ہماری سخت گرفت سے ڈرایا تھا۔ ** لیکن انہوں نے اس کی پروا نہیں کی بلکہ شک کیا اور ڈرانے والوں سے جھگڑتے رہے۔