سورة القمر - آیت 12
وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَىٰ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور زمین سے چشمے جاری کردیئے ۔ پھر پانی ایک کام پر جو مقدر ہوا تھا مل گیا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی آسمان اور زمین کے پانی نے مل کر وہ کام پورا کر دیا اور جو قضا وقدر میں لکھ دیا گیا تھا یعنی طوفان بن کر سب کو غرق کر دیا۔