سورة القمر - آیت 11

فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَمِرٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ہم نے موسلادھار پانی کے ساتھ آسمان کے (ف 1) دروازے کھول دیئے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مُنْهَمِرٌ بمعی کثیر یا زوردار هَمْرٌ، صَبٌّ (بہنے) کے معنی میں آتا ہے۔ کہتےہیں کہ چالیس دن تک مسلسل خوب زور سے پانی برستا رہا۔