سورة النجم - آیت 18

لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جن میں یہ جبرائیل (عليہ السلام) اور سدرۃ المنتہیٰ کا دیکھنا اور دیگر مظاہر قدرت کا مشاہدہ ہے جس کی کچھ تفصیل احادیث معراج میں بیان کی گئی ہے۔