سورة النجم - آیت 17

مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

نگاہ نہ بہکی اور نہ حد سے (ف 1) بڑھی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی نبی (ﷺ) کی نگاہیں دائیں بائیں ہوئیں اور نہ اس حد سے بلند اور متجاوز ہوئیں جو آپ (ﷺ کے لیے مقرر کر دی گئی تھی۔ (ایسرالتفاسیر)۔