سورة النجم - آیت 16
إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جب چھارہا تھا اس بیری پر جو کچھ کہ چھارہا تھا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* سدرۃ المنتہیٰ کی اس کیفیت کا بیان ہے جب شب معراج میں آپ (ﷺ) نے اس کامشاہدہ کیا، سونے کے پروانے اس کےگرد منڈلا رہے تھے، فرشتوں کا عکس اس پر پڑ رہاتھا، اور رب کی تجلیات کا مظہر بھی وہی تھا۔ (ابن کثیر وغیرہ) اسی مقام پر نبی (ﷺ کو تین چیزوں سے نوازا گیا۔ پانچ وقت کی نمازیں، سورۂ بقرہ کی آخری آیات اور اس مسلمان کی مغفرت کا وعدہ جو شرک کی آلودگیوں سے پاک ہو (صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب ذكر سدرة المنتهى)۔