سورة النجم - آیت 4
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ تو وحی ہے جو اس پر نازل ہوتی ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی وہ گمراہ یا بہک کس طرح سکتا ہے، وہ تو وحی الٰہی کے بغیر لب کشائی ہی نہیں کرتا، حتیٰ کہ مزاح اور خوش طبعی کےموقعوں پر بھی آپ (ﷺ) کی زبان مبارک سے حق کے سوا کچھ نہ نکلتا تھا۔ (سنن الترمذی، أبواب البر، باب ما جاء في المزاح) اسی طرح حالت غضب میں، آپ (ﷺ )کو اپنے جذبات پر اتنا کنٹرول تھا کہ آپ (ﷺ )کی زبان سے کوئی بات خلاف واقعہ نہ نکلتی (أبو داود، كتاب العلم، باب في كتاب العلم)۔