سورة الطور - آیت 1

َالطُّورِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

قسم کوہ طور کی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* طُورٌ وہ پہاڑ ہے جس پر حضرت موسیٰ (عليہ السلام) اللہ سے ہم کلام ہوئے۔ اسے طور سینا، بھی کہا جاتا ہے۔ اللہ نے اس کے اسی شرف کی بنا پر اس کی قسم کھائی ہے۔