سورة الذاريات - آیت 31
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا پھر اے رسولو تمہارا مطلب کیا ہے ؟۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* خَطْبٌ شان قصہ۔ یعنی اس بشارت کے علاوہ تمہارا اورکیا کام اور مقصد ہے جس کے لیے تمہیں بھیجا گیا ہے۔