سورة الذاريات - آیت 28

فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ بولے اندیشہ نہ کر اور انہوں نے اس کو ایک صاحب علم لڑکے کی بشارت (ف 1) دی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ڈر اس لئے محسوس کیا کہ حضرت ابراہیم (عليہ السلام) سمجھے، یہ کھانا نہیں کھا رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آنے والے کسی خیر کی نیت سے نہیں بلکہ شر کی نیت سے آئے ہیں۔ 2- حضرت ابراہیم (عليہ السلام) کے چہرے پر خو ف کے آثار دیکھ کر فرشتوں نے کہا۔