سورة الذاريات - آیت 27

فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ان کے پاس رکھ دیا ۔ کہا تم کیوں نہیں کھاتے ؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی سامنے رکھنےکے باوجود انہوں نے کھانے کی طرف ہاتھ ہی نہیں بڑھایا تو پوچھا۔