سورة الذاريات - آیت 19

وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کے مالوں میں مانگتے اور ہارے کا حق تھا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- محروم سے مراد، وہ ضرورت مند ہے جو سوال سے اجتناب کرتا ہے۔ چنانچہ مستحق ہونے کے باوجود لوگ اسے نہیں دیتے۔ یا وہ شخص ہے جس کا سب کچھ، آفت ارضی وسماوی میں، تباہ ہو جائے۔