سورة الذاريات - آیت 9

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو پھیرا گیا وہی اس سے باز رہتا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی نبی (ﷺ) پر ایمان لانے سے، یا حق سےیعنی بعث وتوحید سے یا مطلب ہے مذکورہ اختلاف سے وہ شخص پھیر دیا گیا جسے اللہ نے اپنی توفیق سے پھیر دیا، پہلے مفہوم میں ذم ہے۔ دوسرے میں مدح۔