سورة ق - آیت 37
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک اس میں اس شخص کے لئے نصیحت ہے ۔ جس کے اندر دل ہے یا دل لگا کر کان لگائیے ۔(ف 1)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی دل بیدار، جو غور وفکر کرکے حقائق کا ادراک کرلے۔ ** یعنی توجہ سے وہ وحی الٰہی سنے جس میں گزشتہ امتوں کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ *** یعنی قلب اور دماغ کے لحاظ سے حاضر ہو۔ اس لئے کہ جو بات کو ہی نہ سمجھے، وہ موجود ہوتے ہوئے بھی ایسے ہے جیسے نہیں ہے۔