سورة ق - آیت 35

لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہاں ان کے لئے جو چاہیں گے موجود ہے اور ہمارے پاس زیادہ بھی ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس سے مراد رب تعالیٰ کا دیدار ہے جو اہل جنت کو نصیب ہوگا، جیسا کہ ﴿لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ﴾ (يونس:26) کی تفسیر میں گزرا۔