سورة ق - آیت 23

وَقَالَ قَرِينُهُ هَٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس کا ہم نشین (فرشتہ) بولا کہ جو کچھ میرے پاس تھا یہ حاضر ہے (اعمالنامہ)۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی فرشتہ انسان کا سارا ریکارڈ سامنے رکھ دے گا اور کہے گا کہ یہ تیری فرد عمل ہے جو کہ میرے پاس تھی۔