سورة ق - آیت 6

أَفَلَمْ يَنظُرُوا إِلَى السَّمَاءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَاهَا وَزَيَّنَّاهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا ۔ کہ کیونکر ہم نے اسے بنایا اور زینت دی ۔ اور اس میں کوئی سوراخ نہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی بغیر ستون کے، جن کا اسے کوئی سہارا ہو۔ ** یعنی ستاروں سے اسے مزین کیا۔ *** اسی طرح کوئی فرق وتفاوت بھی نہیں ہے جیسے دوسرے مقام پر فرمایا﴿الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفَاوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ، ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ﴾ (الملك: 3- 4)۔