سورة الحجرات - آیت 4
إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِن وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک جو لوگ گھروں کی چاردیواری کے باہر سے تجھے پکارتے ہیں وہ اکثر ناسمجھ ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ آیت قبیلہ بنو تمیم کے بعض اعرابیوں (گنوار قسم کے لوگوں) کے بارے میں نازل ہوئی، جنہوں نے ایک روز دوپہر کےوقت، جو کہ نبی (ﷺ) کےقیلولے کا وقت تھا، حجرے سےباہر کھڑے ہو کر عامیانہ انداز سے یا محمد یا محمد کی آوازیں لگائیں تاکہ آپ (ﷺ) باہر تشریف لے آئیں۔ (مسند احمد3 / 488۔ 6 / 394) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ان کی اکثریت بے عقل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ نبی (ﷺ) کی جلالت شان اور آپ (ﷺ) کےادب واحترام کے تقاضوں کا خیال نہ رکھنا، بے عقلی ہے۔