سورة محمد - آیت 32

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَشَاقُّوا الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَىٰ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَسَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو لوگ کافر ہوئے اور انہوں نے اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکا ۔ اور رسول (ﷺ) کی مخالفت کی بعد اس کے کہ ان کو رستہ نظر آچکا تھا ۔ یہ اللہ کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکیں گے ۔ اور اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو مٹا دیگا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* بلکہ اپنا ہی بیڑا غرق کریں گے۔ ** کیونکہ ایمان کے بغیر کسی عمل کی اللہ کے ہاں کوئی اہمیت نہیں۔ ایمان واخلاص ہی ہر عمل خیر کو اس قابل بناتا ہے کہ اس پر اللہ کے ہاں اجر ملے۔