سورة محمد - آیت 11

ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ اس لئے کہ ایمانداروں کا رفیق اللہ ہے اور کافروں کا کوئی رفیق نہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* چنانچہ جنگ احد میں کافروں کے نعروں کے جواب میں مسلمانوں نے جو نعرے بلند کیے۔ مثلاً (اعْلُ هُبَلْ، اعْلُ هُبَلْ) (ھبل بت کا نام بلند ہو) کے جواب میں[ اللهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ] کافروں کے انہی نعروں میں سے ایک نعرے لَنَا الْعُزَّى وَلا عُزَّى لَكُمْ کے جواب میں مسلمانوں کا نعرہ تھا [اللهُ مَوْلانَا وَلا مَوْلَى لَكُمْ] (صحيح بخاری، غزوة أحد) ”اللہ ہمارا مدد گار ہے، تمہارا کوئی مددگار نہیں“۔