سورة الأحقاف - آیت  18
							
						
					أُولَٰئِكَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ
							ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
							
						یہ وہ لوگ ہیں جن پرجنوں اور آدمیوں کی دوسری امتوں کے سمیت جو ان سے پہلے ہو گزری ہیں ۔ وعدہ عذاب ثابت ہوا ہے بےشک وہ لوگ زیاں کار ہیں۔
								تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
							
							
							* جو پہلے ہی اللہ کے علم میں تھا، یا شیطان کے جواب میں جو اللہ نے فرمایا تھا ﴿لأَمْلأَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ﴾ (سورۃ ص:85) ** یعنی یہ بھی ان کافروں میں شامل ہوگئے جو انسانوں اور جنوں میں سے قیامت والے دن نقصان اٹھانے والے ہوں گے۔
