سورة الجاثية - آیت 10
مِّن وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ ۖ وَلَا يُغْنِي عَنْهُم مَّا كَسَبُوا شَيْئًا وَلَا مَا اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان کے پرے جہنم ہے اور جو انہوں نے کمایا ان کے کچھ کام نہ آئے گا ۔ اور نہ وہ کام آئیں گے جنہیں اللہ کے سوا انہوں نے کارساز نہ ٹھہرایا تھا اور ان کے لئے بڑا عذاب (ف 1) ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ایسے کردار کے لوگوں کے لیے قیامت میں جہنم ہے۔ ** یعنی دنیا میں جو مال انہوں نے کمایا ہوگا، جن اولاد اور جتھے پر وہ فخر کرتے رہے ہوں گے، وہ قیامت والے دن انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے۔ *** جن کو دنیا میں اپنا دوست، مددگار اور معبود بنا رکھا تھا، وہ اس روز ان کو نظر ہی نہیں آئیں گے، مدد تو انہوں نے کیا کرنی ہوگی؟