سورة الدخان - آیت 49
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مزاچکھ تو ہی بڑا عزت والا سردار ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی دنیا میں اپنے طور پر تو بڑا ذی عزت اور صاحب اکرام بنا پھرتا تھا اور اہل ایمان کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔