سورة الزخرف - آیت 85

وَتَبَارَكَ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَعِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور بڑی برکت والاہے وہ جس کی بادشاہت آسمان اور زمین میں ہے اور ان چیزوں میں بھی جو ان دونوں کے درمیان میں ہیں اور اسی کو قیامت کا علم ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤں گے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ایسی ذات کو، جس کے پاس سارے اختیارات اور زمین و آسمان کی بادشاہت ہو، اسے بھلا اولاد کی کیا ضرورت؟ ** جس کو وہ اپنے وقت پر ظاہر فرمائے گا۔ *** جہاں وہ ہر ایک کو اس کے عملوں کے مطابق جزا وسزا دے گا۔