سورة الزخرف - آیت 52

أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بلکہ میں اس شخص سے بہتر ہوں کہ وہ عزت نہیں رکھتا اور صاف نہیں بول سکتا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- أَمْ اضراب کے لیے یعنی بَلْ (بلکہ) کے معنی میں ہے، بعض کے نزدیک استفہامیہ ہی ہے۔ 2- یہ حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کی لکنت کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ سورۂ طٰہ میں گزرا۔