سورة الزخرف - آیت 43
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو جو تیری طرف وحی کی گئی ہے اسے مضبوط پکڑے رہ ۔ بےشک تو سیدھی راہ پر ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی قرآن کریم کو، چاہے کوئی بھی اسے جھٹلاتا رہے۔ ** یہ فَاسْتَمْسِكْ کی علت ہے۔