سورة الشورى - آیت 35
وَيَعْلَمَ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِنَا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تاکہ وہ لوگ جو ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں جان لیں کہ ان کے لئے کہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ان کا انکار کرتے ہیں۔ ** یعنی اللہ کے عذاب سے وہ کہیں بھاگ کر چھٹکارا حاصل نہیں کرسکتے۔