سورة الشورى - آیت 32

وَمِنْ آيَاتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس کی نشانیوں میں سے سمندر میں چلتے جہاز میں جیسے پہاڑ

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- الْجَوَارِ یا الْجَوَارِي جَارِيَةٌ (چلنے والی) کی جمع ہے، بمعنی کشتیاں، جہاز، یہ اللہ کی قدرت تامہ کی دلیل ہے کہ سمندروں میں پہاڑوں جیسی کشتیاں اور جہاز اس کے حکم سے چلتے ہیں، ورنہ اگر وہ حکم دے تو یہ سمندروں میں ہی کھڑے رہیں۔