سورة فصلت - آیت 31
نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۖ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
دنیا کی زندگی اور آخرت میں ہم تمہارے دوست ہیں اور وہاں تمہارے لئے تمہارا جو جی چاہے گا موجود ہوگا اور جو تم مانگو گے ملے گا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ مزید خوش خبری ہے، یہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔ بعض کے نزدیک یہ فرشتوں کا قول ہے، دونوں صورتوں میں مومن کے لیے یہ عظیم خوش خبری ہے۔